آج کی خبریںسوات کی خبریں

زرعی ایمرجنسی کے تحت ملک بھر کیلئے 300ارب روپے کانیاپروگرام شروع،جہانگیر ترین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)زرعی ایمرجنسی پروگرام پاکستان کے فوکل پرسن اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی کے تحت 300ارب روپے کانیاپروگرام شروع کردیاہے، دو ارب روپے سوات میں فشریز کی پیداواربڑھانے پر خرچ کررہے ہیں، جدید ٹراؤٹ ہچریاں قائم کررہے ہیں پانچ سال کی مدت کے بعد زمیندار خودکفیل ہونگے، ٹراؤٹ مچھلیوں کی افزائش، لائیوسٹاک اورزرعی ترقی کیلئے پی ٹی آئی کی مرکزی اورصوبائی حکومتیں بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔ وہ گزشتہ روز سوات مدین میں دوارب روپے کی لاگت سے چارسو ہچری فارم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس سے قبل وفاقی وزیر تحفظ خوراک اینڈریسرچ صاحبزادہ محمودسلطان صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان اور ایم پی اے میاں شرافت علی نے بھی خطاب کیا، محب اللہ خان نے اس موقع پر خطاب میں جہانگیر ترین کو خوش آمدید کہااوربتایا کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں ملک کو زرعی ملک بنانے کے لئے کوشاں ہیں پانچ سالوں میں 72ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہاں پر 400فِش فارم قائم ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں پہلے 100 میٹرک ٹن ٹراؤٹ فش کی پیداوار تھی، اوراب یہ پیداوار چارسو میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے جس کومزیدبڑھائینگے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ یہاں پرمچھلیوں کے ہچریوں کے قیام سے ہزاروں افرادکوروزگار ملے گا۔ جبکہ ٹراؤٹ مچھلیوں کی پیداوارکو1400 میٹرک ٹن تک پہنچائینگے جس سے زمیندار بھی مستفیدہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم یہاں پرلائیوسٹاک اورصاف پانی کے منصوبے بھی شروع کررہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button