آج کی خبریںسوات کی خبریں
زمونگ کور انسٹیٹویٹ سوات میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام )زمونگ کور انسٹیٹویٹ سوات میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں انسٹیٹیویٹ کے بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زمونک فرمان علی نے کہا کہ زمونگ کور سوات میں بچوں کو ہر قسم سہولت دی جارہی ہے جبکہ بچوں کیتعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ تقریب کے اخر میں بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔