آج کی خبریںسوات کی خبریں

سابقہ ایم پی اے فضل حکیم کو مختلف مقدمات میں ضمانت مل گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سابقہ ایم پی اے و ڈویژنل چئیرمین تحریک انصاف فضل حکیم خان کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی، سیشن جج کی عدالت نے دہشت گردی،اینٹی کرپشن اور مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمے میں فضل حکیم کو ضمانت دے دی ہے ۔ عدالت میں پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل سلطان پیش ہوئے،سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے مطابق عدالت نے دہشت گردی، انٹی کرپشن اورمینگورہ تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت کی منظوری دے دی ہے۔اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا پھر بھی سیاسی انتقام کی بنیاد پر جعلی مقدمات درج کی جارہی ہےہم جمہوری لوگ ہے، قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں، تمام جعلی مقدمات کا قانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button