سابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سوات آمد،اجلاس کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سوات آمد کے موقع پرگجر ہاوس کانجو میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سوات قومی کونسل کے چئیرمین حاجی شہزاد، حاجی محمد خان ، پاکستان بوائے سکاوٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ ،حاجی جلات خان، سردار رضا خان اوراجمیر خان نے شرکت کی۔ ا س موقع پر سردار محمد یوسف نے سوات میں امن کی امان کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر سوات کو درپیش مسائل پرگفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سوات میں امن و امن کے لئے قربانیاں دینے والے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں اور لوگوں کےلئے دعا کی گئیں جبکہ مٹہ کے وائس چانسلر حبیب خان اور شہزادہ میانگل امیر زیب کی بیوہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button