سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے اور مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور سنگین حالات کی عکاسی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک اخلاقی، سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button