سندھ ہائیکورٹ: پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں آگ لگ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگنے سے دفتر کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ آگ سے لاکھوں روپے کا ملٹی میڈیا پراجیکٹر، ایل سی ڈی، کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی جل گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button