سنگوٹہ سکول واقعہ، صوبائی حکومت کی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ، سکول پرنسپل سے ملاقات
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت اور انسکپٹر جنرل اف پولیس نے سنگوٹہ سکول واقعہ کے تحقیقات کیلئے دو رکنی سنئیر افسران کی کمیٹی مقرر کردی۔ جس میں ایڈیشنل سیکٹری جوڈیشل جناب جاوید محسود صاحب اور DIG انویسٹیگشن زیب اللّٰہ خان شامل ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے DPO افس سوات میں تمام پولیس افسران سے واقعے کے تمام تر حقائق کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔تحقیقاتی کمیٹی اور ڈی پی او سوات شفیع اللّٰہ خان گنڈاپور نے سنگوٹہ پبلک سکول کے پرنسپل اور دیگر عملے سے ملاقات کی ۔تحقیقاتی کمیٹی اور ڈی پی او سوات نے ہمراہ سکول پرنسپل اور دیگر عملے نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ضرر رسیدہ بس کا بھی جائزہ لیا-تحقیقاتی کمیٹی نے علاقہ مشران جرگہ سے بھی تفصیلی ملاقات کی اور ان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی اور مشران جرگہ کو اب تک کی گئی کاروائی پر اگاہ کیا۔تحقیقاتی کمیٹی اور ڈی پی او سوات شفیع اللّٰہ خان نے شہید ہونے والے بچی کے گھر فاتح خوانی کی او متعلقہ واقع کے حوالے سے انصاف کی ہر صورت فراہمی کی یقین دہانی کی۔ صوبائی گورنمنٹ اور IGP خیبر پختونخواہ نے واضح احکامات کی کہ سنگوٹہ پبلک سکول کے واقعے میں ملوث قاتل کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف کے تقاضے پورے کرکے اس کیس کو ایک مثال بنایا جائے۔