سوات،آسمانی بجلی گرنے سے مکانات گرگئے،ایک شخص برساتی نالے کی نذر
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :13مارچ 2018) سوات میں موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے متعدد مکانات زمیں بوس ہو گئے،ایک شخص زخمی اور چار مویشی ہلاک ہو گئے،برساتی نالے میں بھی ایک شخص بہہ کر لاپتہ ہوگیا،سوات میں گزشتہ روز سے جاری موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ہے ،غالیگے میں اکتر گل کے مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے وہ خود زخمی ہوگیا جبکہ گھر میں موجود اس کے چار مویشی ہلاک ہو گئے،ملوک آباد میں عباس نامی شخص کے مکان کا ایک کمرہ گر گیا جبکہ ملوک آباد میں ہی میاں عمر علی کے چار کمروں پر مشتمل مکان گرگیا، جس میں تمام سامان ملبے تلے آگیا۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی میں آسمانی بجلی گرنے سے خیر الرحمان کے مکان کی دیوار گر گئی۔منگلور کے علاقہ بش بنڑ میں 35سالہ شعیب ولداعتبار گل ندی عبور کر رہا تھا کہ پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے جوان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات تک جوان کی لاش نہ مل سکی۔