آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،اُمید نو ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے 800مستحق افراد میں گرم ملبوسات تقسیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12نومبر2017ء) امید نو ویلفئیر ٹرسٹ احمدال رجسٹرڈ کی جانب سے سوات کے800مستحق افراد میں گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے، اس سلسلے میں مینگورہ کے مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پاک فوج کے کرنل(ریٹائرڈ) نور خان نے خصوصی شرکت کی، منتظمین کے مطابق امید نو ویلفئیر ٹرسٹ ایک فلاہی تنظیم ہے جس کی سربراہی ضلع اٹک کے کرنل ریٹائرڈ نور خان صدر ہ،منتظمین کا کہنا ہے کہ2014میں رجسٹرڈ ہونے والے اس تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں بیواؤں اور یتیم بچوں کے لئے راشن مہیا کرنا،الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے تعاون سے50عدد فیلڈ کیمپ کرچکے ہیں جبکہ کیمپوں کا یہ سلسلہ2005کے زلزلے سے شروع ہوا ہے،تقریب میں کہا گیا کہ تنظیم کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں کے لئے سال میں تین یا چار گھر بنواکر دیتے ہیں اور سالانہ سات سے آٹھ یتیم اور نادار بچیوں کے لئے جہیز کا بندوبست کیا جاتا ہے۔تقریب میں مزید بتایا گیا کہ گرم ملبوسات کی یہ دوسری کھیپ ہے جو ایک پاکستانی عبدلاحمید انگلینڈ سے بھجواتے ہیں،پہلی کھیپ نومبر2015میں چترال میں تقسیم کی گئی تھی اور اب سوات میں اس دفعہ تقسیم کیا جا رہا ہے ،800سو سے زائد گرم کپڑوں میں زنانہ و مردانہ جرسیاں،بچوں اور بچیوں کی جرسیاں فراہم کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button