محکمہ فوڈ کی بریکوٹ اور مینگورہ میں کارروائی، متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری فوڈ کے پی کے لفٹننٹ(ر) خوشحال خان، ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول جواد علی خان اور اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرول ریاض خان کی مینگورہ بازار اور بریکوٹ بازار میں ملاوٹ مافیا اور ناجائز منافع خوری پر کارروائی ،متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول جواد علی خان اور اسیٹنٹ فوڈ کنٹرول ریاض خان نے مینگورہ شہر اور بریکوٹ بازار میں درجنوں دوکانداروں کو ملاوٹ کرنے اور ناجائز منافع خوری پر مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر جرمانے عائد کر دی اور سختی سے ہدایت بھی کی کہ ملاوٹ کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button