آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے 200 سپیشل پولیس کمانڈوز کی تربیت مکمل

سوات (زماسوات ڈاٹ کام:11جنوری2018ء)دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سوات میں انسداد ہشت گردی کے مشقوں کا اغاز کردیا گیا ، 200جوانوں کی تربیت مکمل ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے 200 جوانوں پر مشتمل جدید دستہ تیار ، سات روز میں ضلع بھر کے ہزاروں اہلکاروں کی انسداد دہشت گردی مشقیں کرانے کی ہدایت ، جدید تربیت سے پولیس فورس کا مورال مزید بلند اور انکی صلاحتیں نکھر جائیں گی ، گذشتہ روز پولیس ٹریننگ سکول سوات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے 200پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستہ تیار کرلیا گیا ، جنہیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی تربیت دی گئی ، تربیت یافتہ انسٹریکٹر نے ان جوانوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ، بم کو ناکارہ بنانے اور کسی بھی ہنگامی واقعے کے بعد کاروائی کیلئے جدید تربیت دیدی اور ان سے مشقیں بھی کرائی گئی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوات پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لے جدید تربیتیں دی جارہی ہے اور انسداد دہشتگردی کے خصوصی تربیت سے انکی صلاحتیں مزید اشکارہ ہو جائیگی اور دہشت گردی کے خاتمے میں انکا کردار مزید اہم ہوجائیگا ،انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام پولیس اہلکاروں کو سات روز میں ایسی تربیت دی جائیگی اور ان سے ایسی مشقیں کی جائیگی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button