آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،سماج دشمن عناصر کیخلاف اپریشن جاری،اسلحہ اورمنشیات برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جون 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں تین روزکے دوران جرائم پیشہ افراد ، اشتہاری مجرموں،ملک دشمن عناصر کیخلاف منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے، سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ نے اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن لیتے ہوئے پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے کرانتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ،آپریشن کے دوران مکانات بھی چیک کئے گئے، تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن ،پانچ بندوق،دس پستول،ایک سو چالیس کارتوس برآمد کئے گئے،مکان کرایہ دارایکٹ میں25ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں دس ایف آئی آردرج کی گئی ،جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے اورپندرہ کلو گرام چرس ،تیس گرام ہیروین بھی برآمدہوئی جبکہ جرائم پیشہ اور آوارہ گردی میں430مشتبہ افراد اور اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیاگیا،ڈی پی او سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام کے تعاؤن کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہااور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button