سوات،مذہبی ہم آہنگی اوراقلیتوں کے حقوق کے حو الے سے تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام/ شفیقہ گل – 31 جولائی 2017 )سوات میں جے ڈی ایچ آر کے جانب سے مذہبی ہم اہنگی اوراقلیتوں کے حقوق کے حو الے سے تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگیا ، تین روزہ ورکشاپ میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جرنلسٹس فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن راٹس کے زیراہتمام سوات میں صحاٖفیوں کے لئے مذہبی ہم آہنگی و اقلیتوں کے حقوق اور رواداری کو فروغ دینے کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ میں جے آئی ڈی ایچ آر کے ایگزیکٹیوڈائیریکٹر خالد جمیل صدر شفقت منیراحمد پروگرام منیجر شائستہ ملک اور خیبرپختونخوا کے کورآرڈی نیٹر محبوب جبران نے شرکت کی.
شرکاء نے صحافیوں کو بتایا کہ معاشرے میں امن لانے اور تنازعات کم کرنے کیلئے مذہبی ہم آہنگی ضروری ہے اس وقت ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے رواداری اور برداشت کو فروغ دینا ضروری ہے .انہوں نے سیمنار میں شریک صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں امن ومان کے لئے قومی یگانکت اور یکجہتی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے تمام شہریوں کو ان کے حقوق ملیں اور تمام طبقوں ، فرقوں اورمذاہب میں ہم آہنگی پیدا ہو جبکہ انفرادی اور اجتماعی طور پر تمام طبقے بحیثیت قوم مثبت سوچ کو ابھارنے کی کوششوں کو فروغ دیں جس سے نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا بلکہ فرقہ واریت کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔تین روزہ ورکشاپ کے آخری دن جے ڈی ایچ آر خیبر پختونخوا کے کوارڈینیٹر محبوب جبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹس فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومین رائٹس کا مقصد آمن وامان کے قیام ، جمہوریت اور مذہبی ہم اہنگی کے رجحانات کو فروغ دینا ہے جس میں صحافی بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کو لے کر جے ڈی ایچ آر مختلف موضوعات پر صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ ورکشاپ کے اختتام پر جے ڈی آیچ آر کے جانب سے صحافیوں میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے ۔