آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،نجی تعلیمی ادارے مکمل بند ہونے کا خدشہ، بچوں کا مستقبل داؤ پر،ہزاروں اساتذہ بے روزگار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نجی سکولوں کے مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ،سکول مالکان کو کرائے ادا نہ کرنے کی صورت میں عمارتیں خالی کرانے کی دھمکی،بیشتر علاقوں میں سکول مالکان عمارتیں خالی کرانے پر رضا مند ہو گئے۔ ملک بھر کی طرح سوات میں لاک ڈاؤن کے باعث نجی تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ گزشتہ تین مہینوں کے کرائے بھی ادا نہیں کئے جا سکے ہیں جس کے بعد سکولوں کے پرنسپلز کو عمارتوں کے مالکان کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یا تو کرائے ادا کریں یا عمارتیں خالی کروا دیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل مٹہ،کبل اور مینگورہ میں بیشتر سکولوں کو بلڈنگز خالی کرانے کے نوٹسز مل گئے ہیں جس کے بعد سکول مالکان عمارتوں کو خالی کرانے پر رضا مند ہو گئے۔سکول مالکان کا کہنا ہے کہ بچوں کی فیس کی عدم ادائیگی کے باعث کرائے ادا نہیں کئے جا سکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی نجی تعلیمی اداروں یا اس میں پڑھانے والے اساتذہ کے لئے کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر تعلیمی ادارے مزید بند رہے اور حکومت نے اس جانب خاص توجہ نہیں دی تو تمام تعلیمی ادارے بند ہو جائیں گے جس میں پڑھنے والے لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا اور سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button