سوات، آئیس کے نشے کا شکار بائیس سالہ شگفتہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے تعلق رکھنے والی شگفتہ(فرضی نام)ڈیڑھ سال کی اذیت کے بعد اب نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہے، وہ ڈیڑھ سال تک آئیس کا نشہ کرتی رہی جس میں اس کی حالت پاگلوں جیسی ہو گئی تھی۔ شگفتہ کے مطابق اس کی ایک دوست تھی جو آئیس کا نشہ کیا کرتی تھی، وہ اس کے پاس آیا کرتی تھی جس کی وجہ سے وہ بھی اس نشے کا شکار ہوئی، انہوں نے کہا کہ آئیس نا ملنے کی وجہ سے اُس نے کئی بار خودکشی کی کوشش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ نوے جوند رہیب سنٹر میں زیر علاج ہے اور اُس نے آئیس سے چھٹکارہ حاصل کرلیا ہے، شگفتہ کے مطابق نوے جوند سنٹر میں وہ اب پانچ وقت نماز کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کرتی ہے، دیگر کتابیں پڑھتی ہے اور مختلف گیمز بھی کھیلتی ہے جبکہ انہوں نے یہاں پر سلائی کڑھائی کا کام بھی سیکھ لیا ہے۔شگفتہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہر قسم نشے سے دور رہیں اور اپنی زندگی سے پیار کیجئے۔