آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، تحصیل مٹہ میں آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تحصیل مٹہ کے علاقے بازخیلہ میں آگ بھڑکنے سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بازخیلہ میں گل زادہ نامی شخص کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔مالک مکان کے مطابق آتشزدگی سے ان کا 80 لاکھ سے زائد نقصان ہوا ہے۔ مذکورہ شخص نے حکومت سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button