سوات، شاہ ڈھیرئی میں آتشزدگی سے چھ دکانیں خاکستر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں آتشزدگی سے چھ دکانیں خاکستر ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں بدھ کی شب 12 بجے کے قریب زڑہ ور نامی شخص کی دکانوں میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث چھ دکانیں اور اُن میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button