آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات، شاہ ڈھیرئی میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں گزشتہ روز شام کے وقت ملزم شرافت علی اپنی بیوی کے ساتھ کہیں جا رہا تھا کہ موقع پاتے ہی اس پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈراما رچایا کہ مخلافین نے ان پر فائرنگ کردی جس سے اس کی بیوی کی موت ہوئی۔
پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جب ملزم بیرن ملک مقیم تھا تو اپنی بیوی کے دوست عمر زیب کو قتل کرایا تھا جس کے بعد خاتون کو دارالامان بھیج دیا گیا تھا۔ کچھ ہی عرصہ قبل ملزم بیرون ملک سے واپس آیا تو اپنی بیوی کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔