آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات، میدانی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور ژالہ باری جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس کے باعث ضلع بھر میں موسم سرد ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت دیگر میدانی علاقوں میں اتوار کے روز موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث کھڑی فصلوں کو شدید نقصان بھی پہنچا، کالام اور دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر موسم ( خبر جاری ہے )
سرما کی پہلی برف باری ہوئی جبکہ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ بارش اور برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔