آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات، پاک فوج اور پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاک فوج اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا، آپریشن کانجو، ڈھیرئی،دمغار،کوزہ بانڈئی،برہ بانڈئی،اما ڈھیرئی اور دریائے سوات کے کناروں پر موجود علاقوں میں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں امن کی بحالی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش اور بریگیڈ کمانڈر قلب الحسنین نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔