آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات ادبی جرگہ کی جانب سے سماجی خدمات کے اعتراف میں خوازہ خیلہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین اور پروفیسر رفیع اللہ کو اعزاز۔
سوات: سوات ادبی جرگہ نے بہترین سماجی خدمات کے اعتراف میں خوازہ خیلہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سید اکبر شاہ اور پروفیسر رفیع اللہ کو شیلڈز سے نوازا۔
یہ تقریب خوازہ خیلہ میں منعقد ہوئی، جہاں سوات ادبی جرگہ کے اراکین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ مقررین نے دونوں شخصیات کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید اکبر شاہ اور پروفیسر رفیع اللہ نے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر سید اکبر شاہ اور پروفیسر رفیع اللہ نے اس اعزاز کو اپنی ٹیم اور علاقے کے عوام کے تعاون کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔