آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

سوات ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صوابی: سوات ایکسپریس وے پر صوابی کے علاقے سعیدآباد خورو کوٹھے پل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایک فلائنگ کوچ سڑک کنارے کھڑی خراب کوچ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خراب کوچ کے جنریٹر میں خرابی تھی اور وہ سڑک کنارے کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی فلائنگ کوچ بے قابو ہو کر اس سے جا ٹکرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق اپر دیر اور باجوڑ سے ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔

ایم ایم سی ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 16 جاں بحق افراد اور 8 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سرجیکل، آرتھوپیڈک اور نیوروسرجری شعبوں کے ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button