سوات: بحرین میں موٹرکار دریائے سوات میں جا گری، تین افراد لاپتہ

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بحرین میں موٹر کاردریائے سوات میں جا گری ۔ گاڑی میں سوار تین افراد دریائے سوات میں ڈوب کر لا پتہ ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے کلالئی میں کیبا پل کے مقام پر موٹر کار تیز رفتاری کے باعث دریائے سوات میں جاگری ۔ موٹر کار میں سوار تین افراد شاہد سکنہ فرحت آباد، واجد سکنہ چالیار اور انور سکنہ خوازہ خیلہ دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے ۔

ریکسیو 1122 کے اہلکاروں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے گاڑی کو کرین کے ذریعے دریا سے نکال لیا ہے جبکہ تینوں افراد تا حال لا پتہ ہے اور دریائے سوات میں اُن کی تلاش جاری ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button