آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: بریکوٹ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو افراد زخمی

سوات : بریکوٹ کے علاقے تیندو ڈاگ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کی شناخت اسد (20 سال) ساکن تیندو ڈاگ اور محمد حسین (22 سال) ساکن مانیار کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کر دیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔