آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات بھر میں بارش،جبکہ کالام کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 15 ستمبر 2018ء) ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم سرما کا اغاز ہوگیا ہے،ضلع بھر میں آج صبح ہی سے بارش شروع ہو گئی ، جس کے بعد موسم کافی سردہو گیا، اسی طرح سوات کےحسین وادی کالام اوراسکے ملحقہ علاقوں کے بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوگئی ہے، جس نے کالام کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں، حالیہ بارش اور برفباری کے بعد کالام کا موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے اور وہاں پر لوگوں نے گرم کپڑے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button