آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: تحصیل کبل میں نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

سوات (زما سوات) – تحصیل کبل کے علاقے دیولئی فضل آباد میں ایک نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت عظمت علی ولد محمد ساکن فضل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس کے مطابق یہ مبینہ طور پر قتل کی واردات ہے، اور واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔