سوات: دریائے سوات میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیاں جاری

سوات (عارف احمد): ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شوانہ حلیم کی نگرانی میں تحصیل بریکوٹ میں دریائے سوات میں نہانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کارروائی کے دوران سوات پولیس کے اہلکاروں نے دریائے سوات میں نہانے والے افراد کو فوری طور پر دریا سے باہر نکالا، انہیں دریا کے تیز بہاؤ اور ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا اور آئندہ کے لیے دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ سوات نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانوں کے تحفظ کے لیے دریائے سوات میں نہانے، تیراکی اور دیگر ممنوعہ سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں اور انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Show More
Back to top button