آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: دوہرے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)،کبل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس ک ےمطابق شیر زمین ولد محمد الدین اور مسماۃ (آ) زوجہ شیر زمین دختر رحمان زادہ ساکنان سریکوب قلاگے کو پشاور جاتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور رپوش ہوگئے تھے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اُو کبل شیر آفسر کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس ڈی پی اُو کبل نے ایس ایچ اُو کبل شریف اللہ خان کی نگرانی میں پولیس جوانوں پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی جس نے قریبی پہاڑیوں میں کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث امین ولد محمد خان سکنہ سریکوب قلاگے اور اسماعیل ولد امروز خان سکنہ سرخزانے کووقوعہ کے روز گرفتار کر لیا جبکہ محمد روز خان ولد نیاز خان سکنہ قلاگے، نیاز خان ولد فیروز خان سکنہ قلاگے، یوسف خان ولد مشکار سکنہ توتانو بانڈیئ، باچہ روان ولد لیبر ساکن اشاڑے کو گرفتارکرلیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button