سوات: سرکل کبل کے پہاڑی علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی

سوات : سوات پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے سرکل کبل کے مختلف پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر کیے گئے آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ کبل حیات خان، ایس ایچ او تھانہ کانجو محمد زیب خان، ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی ابوالکلام، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی ایس اور ڈی ایس بی اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ مقامی افراد بھی شریک ہوئے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ کبل کی حدود میں واقع قلاگے، جکڑ بابا، اشاڑے، بنڑشیر اور بٹاکہ کے پہاڑی علاقوں میں کیا گیا، جہاں مشتبہ مقامات اور ممکنہ ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے علاقے کے عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں سے متعلق معلومات کے تبادلے پر بات چیت کی۔

پولیس کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور علاقے میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Show More
Back to top button