شانگلہ ٹاپ ٹریفک حادثہ، 11 افراد متاثر، خاتون جاں بحق، زخمی ہسپتال منتقل

سوات: شانگلہ ٹاپ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں اہلکاروں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے 7 زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف جبکہ 4 متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا۔

ترجمان کے مطابق خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیے جانے والے متاثرین میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل تھیں، تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔

Show More
Back to top button