آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: سولہ سالہ نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کالا کوٹ میں سولہ سالہ نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں سولہ سالہ ساجد اللہ ولد شمشاد نے زہریلی دوا پی لی جس سے اُس کی حالت غیر ہو گئی۔ نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔