آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات شدید سردی کی لہر برقرار،بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کالام اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا۔علاقے سے بڑی تعداد میں مکینوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی،سوات کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور علاقے میں یخ بستہ ہواؤں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے جبکہ سردی کی شدت کے باعث لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔

بالائی علاقوں سے عوام نے میدانی علاقوں کا رُخ کر لیا ہے ان علاقوں سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق اس وقت علاقے میں سردی کیوجہ سے عوام مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر سینے، کھانسی، نمونیا جیسے امراض شامل ہیں۔ عوام کیلئے طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اس صورتحال کیوجہ سے علاقے میں ادویات بھی ناپید ہو چکی ہے۔حالیہ سردی نے سوات کا 20سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور کالام اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی دس تک گرچکا ہے۔

دوسری جانب مہو ڈنڈ اور دیگر علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے راستے بند سے اشیائے خوردونوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے اور ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button