آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والا باپ بیٹوں سمیت گرفتار

سوات: تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو اس کے دونوں بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ (ر) دختر بخت شیرین کو زہریلی دوا پلا کر قتل کیا گیا، جسے بعد ازاں ناگہانی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔

واقعے کی اطلاع پولیس کو مخبر خاص کے ذریعے ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی گوہر علی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی۔

ڈی پی او سوات ناصر محمود نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس کے نتیجے میں پولیس نے بخت شیرین اور اس کے دونوں بیٹوں لطیف الرحمن اور محمد رحمن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ ڈھیرئی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button