سوات موٹروے پر ایک اور حادثہ، دو افراد جاں بحق، اٹھارہ زخمی

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) سوات موٹرے پر فلائنگ کوچ کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام سوات موٹروے چکدرہ ٹنل کے قریب فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ۔

لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے نیچے جا گری جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button