آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ،ضلع بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز صبح سے بارش کا سلسلہ شروع گیا ہے۔

ضلع بھر کے بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ ، اتروڑ ، شاہی باغ مہوڈنڈ میں رات سے ہی وقفے وقفے کے ساتھ برفباری جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔بارش اور برفباری کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات پہننا اور خریدنا شروع کردیا ہے، جمعہ کا دن ہونے کے باوجود مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر تحصیل ہیڈاکوارٹرز میں گارمنٹس کی دکانیں کھلی رہی اور خریداروں کا رش رہا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button