سوات میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) میدانی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوارہوگیا۔ مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل مٹہ اور خوازہ خیلہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا،کالام، مہوڈنڈ، گبرال، اشو، مٹلتان، گبین جبہ اور مدین بحرین میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعے تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button