آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں دوسرے روز بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ،سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگ گھروں تک محدود ہوگئے۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ کالام،مالم جبہ،میاندم اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ بارش اور برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب سیاحوں نے بھی بالائی علاقوں کا رخ کرلیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button