آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ،مالم جبہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا،سردی کی شدت میں انتہائی حد تک اضافے کے بعد لوگ گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ بازار میں ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں تیسرے روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں جبکہ بازاروں میں ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔مینگورہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کالام،مہوڈنڈ،مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔کالام میں درجہ حرارت3،مالم جبہ میں منفی3اور مہوڈنڈ میں 1سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button