آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں سکولوں کو کھول دیا جائے، مشتاق احمد خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان کاپرائیویٹ سکولز پرنسپلز اور اساتذہ کی گرفتاری پر جماعت اسلامی سوات کے ضلعی ذمہ داران سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ،مشتاق احمد خان نے سوات میں پرائیویٹ سکولز اساتذہ کی گرفتاری کی پُرزور مذت کی اورگرفتار اساتذہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سوات سرمائی ریجن ہونے کی وجہ سے پہلے سے ہی طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوچکا ہے اور اب حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے طلبہ کا مزید وقت ضائع ہورہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے اور سکولوں کو کھول دیا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button