سوات میں سیاحتی سیزن کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دینے کا فیصلہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیاحتی سیزن کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دینے کافیصلہ کرلیاگیا۔ڈی آئی جی اعجاز خان نے سیاحوں کی آمد کے موقع پر ٹریفک روانی کے لئے پلان ترتیب دینے کے لئے حکمت عملی وضع کردی۔ سوات میں سیاحتی سیزن کے موقع پر سیاحوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے سوات پولیس کوٹاسک دیدیا گیا، سوات میں سیاحتی سیزن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس بھی اپنا حصہ ڈالنے اوربھرپور کرداراداکرنے کے لئے پرعزم، ڈی آئی جی اعجاز خان نے اس طرح کے پلان ترتیب دینے کے لئے دیگراضلاع کے پولیس کو احکامات جاری کردئے۔
صوبائی حکومت کی طرف سے 2020 کو سیاحتی سال قرار دینے کے حوالے سے سوات میں صوبائی حکومت کی طرف سے سیاحتی سیزن کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے وہاں پولیس نے بھی اپناحصہ ڈالنے اورسیزن کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کردی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج اعجاز خان نے میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوات میں سیاحتی سیزن کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ امسال سوات میں سوات کی آمد دیگر سالوں کی نسبت بہت زیادہ ہوگی اور سیزن میں ٹریفک جام سیاحوں کے لئے پریشانی کاباعث بن رہاہے۔ اس لئے ہم نے بہترین ٹریفک پلان ترتیب دینے کافیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو ٹاسک بھی دیاگیاہے مینگورہ شہرسمیت سوات کے تمام داخلی اور خارجی سڑکوں میں ٹریفک کی روانی کویقینی بنایاجائیگا اور سوات کے سیاحتی علاقوں کوسیاحوں کی آسانی کویقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک بہترین ٹریفک پلان ترتیب دی جارہی ہے جس میں نہ صرف ٹریفک کی روانی یقینی ہوگی بلکہ سیاحوں کی نظروں سے اوجھل سیاحتی علاقوں تک سیاحوں کی آسانی کوبھی یقینی بنایاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحتی سیزن کو کامیاب بنانے میں ٹریفک پلان ترتیب دینا لازمی جز ہے جس کے لئے پولیس کو حکومت عملی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ سوات میں رکشوں کو ترتیب میں لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں ٹریفک پلان ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور لوگوں کو ہرقسم تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس پرعزم ہیں اورامن وامان کے حوالے سے پولیس کو چوکس کیاگیاہے۔
انہوں نے ملک بھر کے لوگوں کو سوات آنے کی دعوت دی اورکہا کہ سوات کی پرامن ماحول سیاحوں کواپنی طرف کھینچ کرلاتی ہے انہوں نے مزیدکہا کہ سوات کے ساتھ ساتھ ملاکنڈڈویژن کے دیگراضلاع میں بھی ٹریفک پلان ترتیب دینے کے لئے پولیس کو خصوصی احکامات جاری کی گئی ہے۔