آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں غیر معیاری کام کرنے والوں کی رپورٹ کمشنر ملاکنڈ نے طلب کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:08مارچ2018)غیر معیاری کاموں کی نشاندہی پر کمشنر ان ایکشن ،ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب ،غیر معیاری کام کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ،گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران سوات کے صحافیوں نے کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام کو مینگورہ شہر میں جاری کاموں میں غیر معیاری کاموں کی نشاندہی کی کہ حاجی بابا روڈ میں نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے اسکے ساتھ کس روڈ پر غیر قانونی اڈوں ،فضا ء گھٹ اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی جس پر کمشنر ملاکنڈ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے یا کام میں سست روی کرنے والے ٹھیکداروں یا اہلکاروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور بلیک لسٹ بھی کیا جائیگا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button