آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مصنوعات بنانے والی فیکٹری سیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 11 اکتوبر 2018ء) سوات سوات میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مصنوعات بنانے والی فیکٹری سیل، لاکھوں روپے کا جعلی صابن اور جراثیم کش دوا تلف ، مالک گرفتار ، گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کو اطلاع ملی کہ مینگورہ کے نواحی علاقہ رحیم آباد میں ایک فیکٹری میں ملٹی نیشنل کمپنی کے جعلی مصنوعا تیار ہوکر مینگورہ شہر کے مارکیٹوں میں فروخت ہورہے ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر اے اے سی سید عامر علی شاہ کو کاروائی کی ہدایت کی جس پر عامر علی شاہ نے ٹیم اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ رحیم آباد میں بوتل ہاش نامی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں پر مزدور جعلی مصنوعات تیار کرنے میں مصروف تھے، اس موقع پر انہوں نے لاکھوں روپے کی جعلی صابن کو تلف کرتے ہوئے فیکٹری سیل کردی اور فیکٹری مالک عنایت اللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، اس موقع پر اے اے سی عامر علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعلی صابن کے وجہ سے عوام میں سکن کے مہلک بیماریاں پیدا ہورہی ہے اور ان کے صحت پر بھی بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ، اس وجہ سے بالا حکام نے شہر سمیت ضلع بھر میں جعلی اشیاء بنانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا ہے ، جس میں آج بڑی کامیابی ملی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button