آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں میڈیکل اسٹورز مالکان کی ہڑتال،تمام دکانیں بند،نشاط چوک میں احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔28 ستمبر2017ء) سوات میں میڈیکل اسٹورز مالکان انتظامیہ کے خلاف ہڑتال پر،تمام دکانیں بند،نشاط چوک میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سوات میں میڈیکل اسٹورز مالکان نے جمعرات کے روز دکانیں بند کرکے انتظامیہ کے بار بار چھاپوں،نئے قوانین کے نفاذ اور دکانوں کو سیل کرنے کے خلاف ہڑتال کی اور نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،دوپہر دو بجے سے نشاط چوک میں احتجاج شروع کیاگیا،اس موقع پر شہر بھر کے میڈیکل اسٹورز بند رہے جس کے باعث عوام کو دوائیوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،میڈٰیکل اسٹورز مالکان کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر غیر قانونی چاپے بند کئے جائیں اور صوبائی حکومت نے ابھی تک نئے قانون کے نفاذ کا بل منظور نہیں کیا جبکہ سوات میں اسسٹنٹ کمشنر میڈیکل سٹوروں کو سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورزمالکان نے کثیر سرمایہ لگایا ہوا ہے اب وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ جو تجربات صوبائی حکومت کررہی ہے اس کو من وعن تسلیم کیا جائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button