آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں نظریہ پاکستان مارچ و مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)تحریک لبیک پاکستان سوات کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان مارچ ومظاہرہ، پاکستان زندہ باداورکشمیربنے گاپاکستان، کے نعرے۔ ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کیلئے ہرقسم قربانیاں دینے کا عزم، اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے ان خیالات کااظہار نظریہ پاکستان مارچ کے اختتام پر سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے تحریک لبیک پاکستان ملاکنڈڈویژن کے صدرعلامہ محمدرضا خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک کو آزادہوئے 73 سال مکمل ہوگئے۔ لیکن آج تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکا۔ جس کی وجہ سے ملک کے عوام مشکلات کا شکارہیں۔ آئیے اس تاریخی دن کے موقع پر عزم کرتے ہیں کہ ملک میں نظام مصطفی ؐ کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے۔ نظریہ پاکستان ریلی کے اختتام پر ملک کی بقاء اورسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button