آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں کورونا کی روک تھام، ہنگامی اعلیٰ سطح اجلاس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)گذشتہ روز کمشنر افس سیدو شریف میں کورونا کے حوالے ایک اہم اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں جی او سی ملاکنڈڈویژن خُرم، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام اورآر پی او ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر خواجہ عرفان نے کورونا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر افس سیدو شریف میں جی او سی ملاکنڈ ڈویژن خرم کے زیر صدارت کورونا کے حوالے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور دیگر محکموں کے ذمہ داران بھی شرکت کی،اس موقع پرڈی ایچ او سوات ڈاکٹر خواجہ عرفان نے کورونا کے حوالے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا، تب ہم اس مہلک مرض سے مقابلہ کرسکتے ہیں، جی او سی ملاکنڈ ڈویژن خرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے ذمہ داران اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ انجام دیں اور احتیاطی تدابیر کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کے لئے اگاہی کمپین چلائیں تاکہ یہاں کے عوام اس مہلک مرض سے بچ سکے، اس موقع پر ڈی سی سوات، اے ڈی سی اور اے سی بابوزئی بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button