گل کدہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ گل کدہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ گل کدہ نمبر1 میں  ملزم عصمت علی ولد ساہر زادہ نے اپنی زوجہ مسماۃ زکیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلوں ناچاقی کا شاخسانہ ہے تاہم تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button