سوات میں 13 سالہ بچہ جنسی تشدد کے بعد قتل کردیا گیا


سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کنڈیل مدین میں 13 سالہ بچے کی لاش بر آمد ہوئی جسے پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ محمد اجمل ولد علی باش کی لاش بر آمد ہونے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوادی گئی ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات واضح ہو گئی کہ بچے کے ساتھ دو بار جنسی تشدد کیا گیا اور بعد میں اُس کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے نو کے قریب مشتبہہ افراد کو گرفتار کیا اور ان سے ڈی این اے کے لئے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے بھجوادئے ہیں جبکہ ایک ملزم جس پر شک کیا جا رہا اس سے تفتیش کی جا رہی ہے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button