سوات میں 230 ارب روپے کی لاگت سے 314ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کا دورہ کیا، دورہ سوات کے موقع پر انہوں نے مینگورہ میں یتیم اور بے آسرا بچوں کے لئے قائم ادارہ خپل کور ویلج کا افتتاح کیا جس پر پانچ کروڑ روپے کی لاگت آئی ہیں، وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل سوات کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔جیل کی عمارت ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں علاقہ عمائدین سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید دیگر اور صوبائی حکومتی ارکان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع بھر میں 230 ارب روپے کی لاگت سے 314 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں جن میں چھ نئی یونی ورسٹیاں ، انجینئرنگ، وومن، زرعی یونی ورسٹی اور ڈینٹل کالج، پر کام جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ 90نئے تعلیمی اداروں سمیت کئی کالجوں میں تعمیراتی کام جاری ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ سیدو شریف، مٹہ، خوازہ خیلہ، کبل، بریکوٹ میں تمام اسپتالوں میں اضافی سہولیات دی گئی ہے،جن میں اپ گریڈیشن بھی ہوچکی ہے”چکدرہ سے فتح پور تک سوات موٹر وے کی افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے،سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے مزید سیاحتی علاقوں کو شامل کیا گیاہے، ان تک رسائی کے لئے روڈ بنائے جارہے ہیں۔ “
وزیر اعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ سیدوشریف میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے،ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے مزید 9 پولیس سٹیشن بنائے گئے ہیں،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم ولٹیج کو ختم کرنے کے لئے تین مزید گریڈیشن بنائے جارہے ہیں، مینگورہ میں گیس کے پریشر کوبحال کرنے کے لئے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے پائپ لائن بچھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سیدوشریف، کبل اور مٹہ میں سپوٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے ہیں۔