آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: ٹریفک اہلکار پر تشدد کی وائرل ویڈیو، 3 ملزمان گرفتار

سوات: شاہدرہ چوک میں ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پر تشدد اور گالی گلوچ کی وائرل ویڈیو کا ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شام سوزوکی میں سوار افراد نے ٹریفک کنسٹیبل بلال کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بدتمیزی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ڈی پی او سوات کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بنڑ زاہد اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان صابر، برکت علی اور شوکت علی ساکنان کالام حال شاہدرہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ بنڑ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



