آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات چڑیا گھر کو بندش کا خطرہ، جانوروں اور ملازمین کا مستقبل غیر یقینی

سوات: کانجو ٹاؤن شپ میں قائم سوات چڑیا گھر کو توسیع اور مالی معاونت کی عدم منظوری کے باعث بندش کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں، جس سے کروڑوں روپے مالیت کے نایاب جانوروں اور پرندوں کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 1 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیے گئے اس منصوبے کو مطلوبہ فنڈز اور توسیعی منصوبوں کی منظوری نہ ملنے کے باعث انتظامی و مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو چڑیا گھر میں موجود قیمتی جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سو سے زائد ملازمین کے روزگار بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔



